استنبول میں حرم امام حسینؑ کے ثقافتی مرکز کی رمضانی سرگرمیوں میں شرکت

2025-03-12 11:28

روضہ مبارک امام حسینؑ کے بین الاقوامی میڈیا سیکشن کے زیرِ اہتمام امام حسینؑ ثقافتی مرکز، استنبول نے ماہِ رمضان المبارک میں منعقدہ قرآنی محافل میں فعال شرکت کی

امام حسینؑ ثقافتی مرکز، استنبول کے ڈائریکٹر صباح طالقانی نے بتایا کہ ماہِ رمضان کے آغاز سے ہی مرکز نے آلِ بیتؑ فاؤنڈیشن، استنبول کے زیرِ اہتمام مختلف مراکز اور مساجد میں منعقدہ قرآنی محافل میں روزانہ شرکت شروع کر دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکز نے ان محافل کے انعقاد میں بھرپور کردار ادا کیا اور حرم کی جانب سے بھیجے گئے تبرکات محفل میں شریک مؤمنین میں تقسیم کیے، تاکہ اس روحانی ماحول میں برکت و محبت کا اضافہ ہو۔

دوسری جانب، آلِ بیتؑ فاؤنڈیشن، استنبول کے سربراہ شیخ رحمانی نے قرآنی محافل میں اہلِ بیتؑ کے پیروکاروں کی بھرپور شرکت کو "کتابِ الٰہی سے گہری وابستگی اور قرآنی ثقافت کے فروغ کا عملی مظہر" قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سرگرمیاں ان مستقل پروگراموں کا حصہ ہیں جو ہم سال بھر امام حسینؑ ثقافتی مرکز کے اشتراک سے منعقد کرتے ہیں۔ ان کا مقصد مذہبی مناسبات اور آئمہ اہل بیتؑ کی یاد کو زندہ رکھنا ہے، خصوصاً رمضان المبارک اور محرم الحرام کے مقدس مہینوں میں۔

المرفقات

العودة إلى الأعلى