موصل یونیورسٹی کی لائبریری پانچ سال بعد دوبارہ پبلک کے لیے کھول دی گئی
موصل یونیورسٹی کی لائبریری دہشت گردگروہوں کے ہاتھوں تباہ ہونے کے پانچ سال بعد دوبارہ عمومی طور پر کھول دی گئی ہے۔
پانچ سال پہلےموصل کی مرکزی لائبریری عراقی سکیورٹی فورسز اور داعش کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔
اس کی دوبارہ تعمیر اور اس میں ضروری لوازمات مہیا کرنے کے بعد، پبلک استعمال کے لئے ،اس کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔یہ لائبریری موصل یونیورسٹی کی قدیم ترین لائبریری اور مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی لائبریریوں میں سے ایک تھی۔داعش نے اس پر حملہ کر کے جہاں اس لائبریری کی عمارت کو نقصان پہنچایا وہاں پر اس کی بہت سے کتابوں کو بھی نقصان پہنچا۔
اس عمل کو یونیسکو نے انسانی تاریخ کی سب سے تباہ کن کارروائیوں میں سے ایک تباہ کن کاروائی قرار دیا۔
اب دوبارہ استفادے کے قابل ہونے کے بعد ،لائبریری میں ایک لاکھ کتابیں رکھنے کی گنجائش ہے اور بیک وقت تقریباً ایک ہزار طالب علم استفادہ کر سکتے ہیں۔
افتتاحی تقریب سے ، تعلیم اور سائنسی تحقیق کے وزیر، کی نیابت میں نبیل عبد صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمارت موصل یونیورسٹی کی تباہ شدہ علمی میراث کے احیاء کی طرف بہت بڑی پیش رفت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "یونیورسٹی کی یہ بلند و بالا عمارتیں عراق کے تاریخی تشخص کی علمبردار رہیں گی ،جو کہ غیر ملکی ایجنڈا پر کام کرنے والوں کے لئے واضح پیغام ہے کہ ملک میں تہذیب، تاریخ، محبت، تنوع اور ثقافت کی ہمشہ جیت ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ لائبریری اپنی متعدد منزلوں میں لاکھوں کتابوں پر مشتمل تھی ۔داعش نے اس پر حملہ کر کےکتابوں کی الماریوں کو گرا دیا اور پرانی تحریروں کو جلا دیا۔
موصل میں جنگ کے اثرات کو مٹانے اور شہر کی رونق کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔نیز یہ بھی یاد رہے کہ طویل عرصے سے اس لائبریری کو ایک قیمتی ادبی مرکز کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔
رپوٹنگ عباس نجم
ترجمہ ابو علی