امیر المومنین علیہ السلام کے حرم میں حرم کے شمالی مینارکی نقاب کشائی کی پر وقار تقریب

2022-02-14 20:52

حرم امیر المومنین حضرت علی  علیہ السلام میں امام علی علیہ السلام کے یوم ولادت کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔یہ تقریب ولید کعبہ کے نام سے جاری تہوار کےمرکزی پروگرام کا حصہ تھی۔

اس پروگرام میں حرم مقدس کے شمالی مینارکی نقاب کشائی کی گئی۔

تقریب میں وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی،اپنے وفد کے ہمراہ کونسل آف منسٹر کے سیکٹری جنرل، روضہ مقدس کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، حوزہ علمیہ نجف اشرف کی  شخصیات ،الکوثر کنسٹرکشن کمپنی کے اعلیٰ عہدیداروں  اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ حرم رضوی کے قاری سید حامد علی زادہ نے تلاوت کی۔تقریب  میں روضہ اقدس کے جنرل سیکرٹری کی طرف سے،حرم کے  مذہبی امور کی سربراہ شیخ کرار خفاجی نے افتتاحیہ کلمہ پیش کیا جس میں انہوں نے امام علیہ السلام کے کمالات  اور فضائل پرروشنی ڈالی ۔

شیخ خفاجی نے امیر المومنین علیہ السلام کے عظیم مقام اورحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ان کے مقدس تعلق کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ  نے امیرالمومنین کی نگہداشت ،ان کی ولادت کے ابتدائی لمحات سے کی تھی ۔

شیخ خفاجی نے الکوثر کمپنی کی مقامات مقدسہ کی تعمیرات اور بلخصوص حرم امیر المومنین علیہ السلام کے شمال مینارکی جدید طلا کاری کے حوالے سے کی گئی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بصد خلوص ان کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب الکوثر کمپنی کے پروجیکٹ  ڈائریکٹر محمد کریمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  شمالی مینار کی طلا کاری میں "49 کلو گرام سونا استعمال کیا گیا ہے۔

اس مینار کے 360 مربع میٹر پر سونا چڑھایا گیا اور (6,367) سونے کے پلیٹوں کا استعمال کیا گیا۔ان کو آیات قرآنی اور مختلف اشعار سے مزین کیا گیا ہے  ۔

مرکزی تقریب کا اختتام شاعر محمد الحرزی اور منقبت خواں نزار القطری کے خوبصورت  اشعار پر ہوا۔

نیز یہ بھی یاد رہے کہ اس تقریب میں حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی زیارت کو آئے ہوئے  زائرین کی کثیر تعداد  نے بھی شرکت کی۔ 

منسلکات

العودة إلى الأعلى