وارث الانبیاء فاؤنڈیشن کا بین الاقوامی یونیورسٹیز کے ساتھ سائنسی اور علمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

2022-02-14 18:38

چیک یونیورسٹی کے وفد نے قم میں روضہ امام حسین علیہ السلام کے زیر نگرانی چلنے والے ادارے   وارث الانبیاء فاؤنڈیشن  کا دورہ کیا ۔
فاؤنڈیشن کے میڈیا  ڈائریکٹر شیخ مرتضیٰ طائی نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا "یہ دورہ سائنسی اور علمی  حوالے اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس  ملاقات میں فاؤنڈیشن کی طرف سے منعقد ہونے والی سائنسی کانفرنسز جیسے حسینی اصلاحی کانفرنس، کربلا میں خواتین  کانفرنسز  اور مختلف شعبوں میں حرم امام حسین علیہ السلام  کی سرگرمیوں کو  زیر بحث لایا گیا۔
چیک وفد کی ایک رکن ڈاکٹر ینکاسو نے "تحریک کربلاء میں خواتین کے کردار اور مقصد قیام حسینی کو روشن کرنے میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے  کردارکو سراہتے ہوئے انہیں نمونہ عمل قرار دینے پر زور دیا۔ 
انہوں نے کہا کہ جب ہم نے پچھلی دفعہ کربلا کا دورہ کیا تو معلوم ہوا کہ عراقی عوام کا امام حسین علیہ السلام اور زائر امام حسین سے کتنا پیار  ہے ۔
 خاص طور پر اربعین کے موقع پر جو کہ دنیا کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع ہے،تو یہ امر اور آشکار ہو جاتا ہے۔ 
  اس اجتماع  میں بھائی چارگی پیار و محبت ،ایثار و قربانی اور خلوص کا عملی مظاہرہ ہوتا ہے۔ 
 مزید برآں انہوں نے یہ کہا کہ ہم بین الاقوامی یونیورسٹیز میں منعقد ہونے والے سائنسی پروگرامز اور لیکچرز میں اربعین حسینی  کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہیں ۔

العودة إلى الأعلى