امام علی علیہ السلام کی نظر میں عدل و انصاف اور بہترین حکمرانی کی عنوان سے پہلا علمی سمینار

2022-02-13 18:40

امیر المومنین علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے نجف اشرف  میں معھد علمین (مکتبہ امام علی علیہ السلام میں عدل وانصاف اور اچھی حکمرانی) کے عنوان سے پہلی علمی  کانفرنس منعقد ہوئی،  جس میں  ایران اور عراق کے محققین اورپروفیسرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی  
بحرالعلوم چیریٹی فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل محمد علی بحر العلوم نے بین الاقوامی میڈیا سنٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امیر المومنین حضرت علی  علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر معھد علمين میں  اس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔معھد العلمین بحر العلوم چیریٹی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ہے۔ 

اس کانفرنس میں  امام کی زندگی کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ۔ اس کے علاوہ بہترین طرز حکومت  کے رہنما اصول اور حکومت اور معاشرے میں عدل و انصاف کی اہمیت پر خطابات ہوئے۔
مزید برآں  اس کانفرنس میں عدل وانصاف کے ثمرات اور ظلم و نا انصافی کے نقصانات کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی۔
سید علی بحر العلوم نے کہا کہ "اقوام متحدہ نے 2002 میں انسانی ترقی کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی جس میں اشارہ کیا گیا تھا کہ علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا خط جس میں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام نے مالک اشتر کو بہترین طرز حکومت کے رہنما اصول تحریر کیے تھے ،وہ  اصول یہاں کارگر ہیں اور ایک بہترین مستقبل کی نوید ہیں۔ 
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ: کانفرنس میں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی زندگی کے اہم محور زیر بحث رہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ اچھی حکمرانی اور رعایہ کے ساتھ حسن سلوک کے متعلق انہوں نے  جو حکم دیا  تھا، ان نکات کو ان رہنما اصولوں سے نکالا جا  سکتا ہے۔
 جیسا کہ ان میں سے بعض اصول امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے بہترین طرز حکومت اور کرپشن کے خلاف انتہائی اقدامات کا بتاتے ہیں۔
  "کانفرنس میں حصہ لینے والے تحقیقی مقالوں کی تعداد 10 تھی جو ایران، کویت ، لبنان اور  عراق  سے تعلق رکھنے والے محققین کے تھے۔ 
کانفرنس سے عراقی فقہ کونسل کے رکن ڈاکٹر عبد الوہاب السامری نے کہا، "اس کانفرنس میں اپنی شرکت کے ذریعے ہم نے امیر المومنین امام علی علیہ السلام کی رہنما  حکومت و خلافت کی خصوصیات کے بارے میں بات کی۔

اس کانفرنس کا اہم حصہ مخطوطات کی نمائش تھی جس میں عراق کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے نامور خطاطوں نے اپنے فن  پاروں کی  نمائش کی۔
ان فن پاروں کو  حاضرین کی طرف سے  دلچسپی سے دیکھا گیا

منسلکات

العودة إلى الأعلى