زیارت اربعین ایک عالمی پیغام ،کے عنوان سے دوسری عالمی کانفرنس کی تیاری

2022-02-12 18:57

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے وفد نے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی  کا دورہ کیا  ۔

 انہوں نے اربعین امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے  عالمی کانفرنس کے انعقاد کی تیاری کے متعلقہ امور پر دو طرفہ تعاون پر اتفاق کیا۔

میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی کے سربراہ علی الموید نے بین الاقوامی میڈیا سنٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حرم امام حسین اس طرح کی بین الاقوامی کانفرنسز  کے انعقاد کے لیےمادی اور افرادی قوت کے ساتھ ساتھ  اس قسم کے بڑے اجتماعات کے انتظام کے حوالے سے وسیع تجربہ بھی  رکھتا ہے۔

  اربعین حسینی  کا اجتماع یقیناً  ایک عالمی پیغام رکھتا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام میں اس حوالے سے شعور پیدا کیا جائے۔

مزیدبرآں انہوں نے کہا کہ حرم امام حسین   کام کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

اس سلسلے میں بین الاقوامی اور عرب شخصیات کو مدعو کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

الموید نے اشارہ کیا کہ ہم نے امام حسین کے حرم  کے وفد کے ساتھ اربعین کے حوالے سے دوسری  کانفرنس  کی تیاری کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی بنانے اور کئی علمی شخصیات کی میزبانی کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

 اور اس کے تمام تر تقاضوں کو پورے کرنے کے لیےاور کانفرنس کے قیام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرینگے۔

 حرم امام حسین علیہ السلام کے وفد نے عرب اور غیر ملکی بین الاقوامی میڈیا گروپس کی میزبانی اور بہت سے علمی، مذہبی اور ثقافتی اداروں کی میزبانی کرنے کے لیے ایک دوسرے سے  تعاون پر اتفاق کیا  ۔

آخر میں میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر علی الموید نے امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کے وفدکوامام حسین علیہ السلام کے قیام کا مقصد میڈیا میں شاندار طریقے سے پیش کرنے  اور تخلیقی صلاحیتوں کی اعتراف پر  شیلڈ پیش کیں۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى