مرجع دینی اعلی آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیسیتانی دام ظلہ الوارف کےزیر نگرانی یتیموں کی کفالت
کربلا معلی میں امام رضا چیرٹی فاونڈیشن جو کہ سید علی سیستانی کے نمائندے کی زیر نگرانی چل رہا ہے، نے چھ ماہ کی قلیل مدت میں سو یتیم بچوں کی کفالت کی ۔ان پر اب تک 44 ملین دینار عراقی خرچ کیے گئے ہیں۔
کربلا معلی میں یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے چلنے والے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل اور حرم امام حسین علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن جناب سید سعد دین نے کہا کہ یتیموں کی کفالت کا انتظام کئی سالوں سے مخیر حضرات کی تعاون سے ہو رہا ہے ۔ مگر حال ہی میں 100 یتیموں کی کفالت کی گئی ،جن میں ان کی تمام بنیادی ضروریات زندگی مثلا
تعلیم ،صحت ،کھانا ،پینا اور ماہانہ وظیفے پر اب تک 44 ملین دینار عراقی خرچ ہوئے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا چیریٹی فاؤنڈیشن اور حرم امام حسین علیہ السلام یتیموں کی کفالت اور انکی دیکھ بھال جاری رکھے ہوئے ہیں، جس میں ٹرانسپورٹ، مفت تعلیم، کھانا پینا، یونیفارم، صحت اور طالب علم کی سیر و تفریح سمیت تمام ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں