فرانسیسی آثار قدیمہ کا ایک خصوصی وفد عراق کے صوبہ ذی قار کے شہر لارسا پہنچ گیا۔

2022-02-08 17:42

ذی قار کے آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثہ کے نمائندے نے بتایا کہ آثار قدیمہ کے مقامات کی کھوج کے لیے فرانسیسی آثار قدیمہ کے ماہرین کی ایک ٹیم  شہر لارسا پہنچ گئی ہے۔ 
واضح رہے کہ یہ تاریخی شہر عراق کے جنوب  میں ہے  اور ذی قار سے 25 کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔
 یہاں کی تہذیب ہزاروں سال قبل المیلاد بتائی جاتی ہے۔
محکمہ آثار قدیمہ ذی قار کے انسپکٹر عامر عبدالرزاق نے کہا، "آثار قدیمہ کے شہر لارسا میں کام کرنے کے لیے فرانسیسی ماہرین کی ایک ٹیم جس کی سربراہی ڈاکٹرجیسیکا کر رہا ہے ، جدید آلات کے ساتھ لارسا پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ "ان وفود کی آمد سے ان مقامات پر آثار قدیمہ کی کھوج میں مدد ملے گی اور قدیم زمانے  کےحالات اور واقعات کو قریب سے جاننے کا موقع ملے گا ۔ 
عبدالرزاق نے زور دیتے ہوئے کہا، "ہماری پوری ٹیم  اس کھدائی کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تکنیکی اور لاجسٹک مدد فراہم کرے گی۔
اس مشن میں دریافت کرنے کے لیے GIS طریقوں پر کام کرینگے  جس میں  مصنوعی سیاروں، جیو فزیکل اور جدید ترین سائنسی طریقوں کا استعمال کیا جائے گا۔

رپوٹنگ عمادبعو

ترجمہ :ابو علی

العودة إلى الأعلى