حرم حضرت عباسؑ کے زیر اہتمام جامعہ بغداد میں سیرت حضرت فاطمہ زہراؑ کانفرنس کا انعقاد،1500 سے زائد طالبات کی شرکت
بغداد: حرم حضرت عباسؑ کے تعاون سے جامعہ بغداد میں گیارہویں سالانہ سیرت حضرت فاطمہ زہراؑ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں 1500 سے زائد طالبات نے شرکت کی
اس موقع پر طالبات نے عراقی عبایا زیب تن کر کے اسلامی شناخت، حجاب اور عفت و حیا کی اقدار سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا
حرم حضرت عباسؑ کے منصوبے فتنہ الكفیل کے تحت شعبۂ جامعات و اسکولز کے شعبۂ تعلقات عامہ کے ذمہ دار احمد الیاسری نے بتایا کہ یہ کانفرنس مسلسل گیارہویں سال منعقد کی جا رہی ہے، جس کا اہتمام حرم مطہر کے شعبۂ تعلقات عامہ نے جامعہ بغداد کی انتظامیہ کے تعاون سے کیا ہے
انہوں نے مزید بتایا کہ کانفرنس کے دوران حجاب، پردے اور عفت و حیا کی اسلامی اقدار کی پابندی کرنے والی 1500 سے زائد طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں اعزازات سے نوازا گیا
احمد الیاسری کے مطابق اس کانفرنس کا مقصد اسلامی اقدار کی پابند طالبات کی حوصلہ افزائی کے ساتھ دینی مناسبتوں کو ایسے ثقافتی اور آگاہی پروگراموں میں تبدیل کرنا ہے جو سیرت حضرت فاطمہ زہراؑ سے ماخوذ عفت، شعور، عزت و وقار کے پیغام کو عام کریں۔ اس کے علاوہ حضرت فاطمہ زہراؑ کی سیرت کو زندگی کے مختلف شعبوں میں مسلمان خواتین کے لیے ایک بہترین نمونے کے طور پر پیش کرنا بھی اس کانفرنس کے اہم مقاصد میں شامل ہے


