حرم امام حسینؑ بصرہ میں آٹزم سینٹر کی تعمیر تکمیل کے قریب

2026-11-08 10:30

کربلا: حرم امام حسینؑ کا انجینئرنگ اور فنی عملہ صوبہ بصرہ میں آٹزم سینٹر کی تعمیر کو حتمی مراحل تک پہنچانے کے لیے تیزی سے کام کر رہا ہے

یہ منصوبہ مرجعیتِ اعلیٰ کے نمائندے، شیخ عبدالمہدی کربلائی کی ہدایت پر تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد صوبہ بصرہ میں آٹزم سے متاثرہ بچوں کو معیاری تعلیمی، طبی اور بحالی کی سہولیات فراہم کرنا ہے

منصوبے کے سربراہ کے مطابق، یہ مرکز مجموعی طور پر 5 دونم اراضی پر قائم کیا جا رہا ہے، جبکہ عمارت کا مجموعی رقبہ 10,060 مربع میٹر ہے۔ تین منزلوں پر مشتمل اس مرکز کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ بچوں کی تعلیمی، علاج معالجے اور تربیتی ضروریات کو ایک ہی جگہ پورا کیا جا سکے

مرکز میں مختلف تعلیمی اور علاج معالجے کے کمرے، خصوصی علاج کے لیے سوئمنگ پول، جسمانی ورزش اور بحالی کے لیے ہال، گفتار کی تربیت کے لیے مخصوص کمرے اور بچوں کی عملی و سماجی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے ایک فرضی شہر بھی شامل ہے

اس کے علاوہ انتظامی دفاتر اور مرکزی مطبخ بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں

منصوبے میں وسیع سبزہ زار اور کھیلوں کی جدید سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی، جن میں والی بال کے دو میدان اور پانچ کھلاڑیوں پر مشتمل فٹ بال کا ایک میدان شامل ہے

ان سہولیات کا مقصد بچوں کے لیے ایسا جامع ماحول فراہم کرنا ہے جہاں تعلیم، علاج، تربیت اور تفریح کی تمام ضروریات پوری ہو سکیں

واضح رہے کہ یہ منصوبہ حرم امام حسینؑ کی جانب سے خصوصی تعلیمی، طبی اور بحالی کی سہولیات کے فروغ کے لیے جاری اقدامات کا حصہ ہے، جس کے ذریعے آٹزم سے متاثرہ بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے، ان کی بہتر نگہداشت اور معاشرتی زندگی میں ان کی شمولیت کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

العودة إلى الأعلى