مرجعیتِ اعلیٰ کے نمائندے شیخ عبدالمہدی کربلائی سے محققین اور مبلغین کے وفد کی ملاقات

2026-11-10 13:51

کربلا: مرجعیتِ اعلیٰ کے نمائندے اور حرم امام حسینؑ کے متولی شرعی شیخ عبد المہدی کربلائی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی مرکز کے ذیلی ادارے، مرکزِ تخصصی مطالعاتِ اسلامی سے وابستہ محققین اور مبلغین کے ایک وفد سے ملاقات کی

یہ وفد حرم امام حسینؑ کے زیرِ انتظام کلیہ معارف اسلامیہ کی دعوت پر کربلا پہنچا تھا اور کربلا اور نجف اشرف میں قائم شعبوں کی جانب سے منعقدہ خصوصی علمی و تربیتی کورس میں شریک تھا

اس موقع پر کلیہ معارف اسلامیہ کے مدیر شیخ احمد العاملی نے ان تربیتی کورس کی افادیت پر روشنی ڈالی

ملاقات کے دوران شیخ عبدالمہدی کربلائی نے بین الاقوامی سطح پر تبلیغِ دین کی اہمیت اور اس میدان میں خدمات انجام دینے کے لیے درکار ضروری شرائط اور مہارتوں پر روشنی ڈالی

انہوں نے اس شعبے سے وابستہ افراد کی علمی تیاری اور مؤثر تبلیغی تربیت کی ضرورت پر بھی زور دیا

اس موقع پر وفد کے اراکین نے شیخ عبدالمہدی کربلائی کی ہدایات اور رہنمائی سے استفادہ کیا اور اپنے علمی و تبلیغی سفر کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے ان کے ارشادات سنے

واضح رہے کہ اس خصوصی علمی پروگرام میں علمِ عقائد، قرآنی علوم اور تاریخ سے متعلق موضوعات پر دروس کے علاوہ مختلف فکری و اعتقادی شبہات کا علمی جائزہ بھی لیا گیا پروگرام کے شرکاء نے کربلائے معلیٰ اور نجف اشرف کے مقدس روضوں کی زیارت کا شرف بھی حاصل کیا

المرفقات

العودة إلى الأعلى