مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے وفد کی حرم امام حسینؑ میں حاضری

2026-11-11 10:33

کربلا: حرم امام حسینؑ نے ترکی، مقدونیہ اور بیلجیم سے تعلق رکھنے والی 28 شخصیات پر مشتمل ایک بین الاقوامی وفد کا استقبال کیا

وفد کے ارکان نے پہلی مرتبہ کربلائے معلیٰ کا دورہ کیا، جہاں انہیں شہر کے مذہبی و تاریخی مقامات سے آگاہی حاصل کرنے اور مقدس روضوں کی زیارت کا شرف حاصل ہوا

ترکی میں قائم مرکز امام حسینؑ کے ذمہ دار صباح طالقانی نے بتایا کہ گزشتہ روز بروز منگل، حرم امام حسینؑ کے شعبۂ ابلاغ کے مرکزِ ابلاغِ بین الاقوامی کے تعاون سے 28 افراد پر مشتمل وفد کا استقبال کیا گیا، جس میں ترکی، مقدونیہ اور بیلجیم کی شخصیات شامل تھیں

انہوں نے مزید بتایا کہ وفد کو حرم امام حسینؑ کی تاریخ اور طرزِ تعمیر کے بارے میں مختصر بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ وفد کے ارکان نے حرم امام حسینؑ کے عجائب گھر کا دورہ کیا، جہاں انہیں شہرِ مقدس کی تاریخ کے مختلف ادوار کی عکاسی کرنے والی قیمتی اور تاریخی نوادرات کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملا

صباح طالقانی کے مطابق دورے کے اختتام پر وفد کے رکن شیخ رفعت نے مرثیہ خوانی کی، جس سے محفل میں روحانی اور ایمانی فضا قائم ہوگئی۔ وفد کے ارکان نے اس روحانی تجربے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پہلی مرتبہ کربلا آنے اور اس شہر کی مذہبی و تاریخی اہمیت کو قریب سے جاننے کا موقع ملا

وفد کے رکن شیخ رفیق اوغلو نے کربلا ٹوڈے نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امام حسینؑ کے روضۂ مبارک کی زیارت اور عجائب گھر کے مشاہدے کا شرف حاصل ہوا۔ عجائب گھر میں محفوظ قیمتی تاریخی نوادرات نے ہمیں بے حد متاثر کیا

انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر حرم امام حسینؑ کی متعدد شخصیات سے ملاقات کا موقع بھی ملا۔ ہم حرم کی انتظامیہ کے پرتپاک استقبال اور بہترین مہمان نوازی پر ان کے شکر گزار ہیں

انہوں نے کہا کہ یہ دورہ حرم امام حسینؑ کے تاریخی و تہذیبی ورثے سے آگاہی حاصل کرنے اور مختلف اقوام کے درمیان روابط و تعلقات کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش ہے

منسلکات

العودة إلى الأعلى