مضیفِ امام حسینؑ میں زائرینِ اربعین کے لیے شب و روز نیاز اور مہمان نوازی کا اہتمام

2026-08-03 10:07

حرمِ امام حسینؑ کا مضیف زیارتِ اربعین کے موقع پر لاکھوں زائرینِ امام حسینؑ کو مفت اور معیاری خدمات فراہم کر رہا ہے

حرمِ امام حسینؑ کی جانب سے کربلا آنے والے مختلف راستوں، بالخصوص بابل۔کربلا روڈ پر زائرین کے لیے روزانہ تین وقت کے کھانے، مشروبات اور دیگر ضروری سہولیات کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے

شعبۂ مضیف کے ذمہ دار احمد حاتم نے کربلاء ٹوڈے نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حرمِ امام حسینؑ گزشتہ کئی برسوں سے تمام بڑی زیارات کے دوران زائرینِ سیدالشہداءؑ کی خدمت کو اپنی اولین ذمہ داری سمجھتا ہے، جبکہ زیارتِ اربعین کے موقع پر ان خدمات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا جاتا ہے

انہوں نے بتایا کہ مدینۃُ الامام الحسینؑ کے مضیف میں 10 صفر سے ہی تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے تاکہ جنوبی عراقی صوبوں سے بابل۔کربلا روڈ کے ذریعے آنے والے زائرین کا شایانِ شان استقبال اور خدمت کی جا سکے

احمد حاتم کے مطابق مضیف میں روزانہ زائرین کو ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے پر مشتمل تین وقت کا تازہ اور متنوع طعام فراہم کیا جاتا ہے اس کے علاوہ مختلف اقسام کے مشروبات اور جوس بھی زائرین میں تقسیم کیے جاتے ہیں

انہوں نے مزید بتایا کہ مضیف کی خدمات چوبیس گھنٹے بلا تعطل جاری رہتی ہیں۔ زائرین کو مضیف کے اندر کھانا پیش کرنے کے ساتھ ساتھ بیرونی تقسیمی مراکز کے ذریعے بھی غذائی پیکٹس اور دیگر اشیائے خور و نوش فراہم کی جاتی ہیں

منسلکات

العودة إلى الأعلى