بلتستان میں حرم حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے زیرِ اہتمام چھٹے سالانہ شارٹ کورس کا انعقاد

2025-08-12 09:04

سکردو بلتستان کے چاروں اضلاع میں حرم حضرت عباس علمدار علیہ السلام نے گرمیوں کی تعطیلات کے دوران چھٹے سالانہ شارٹ کورس کا انعقاد کیا

اس موقع پر حرم حضرت عباس علمدار کے نمائندے، شیخ ناصر عباس نجفی نے بتایا کہ بلتستان کے چاروں اضلاع میں منعقدہ بیس روزہ کورس (ہمارا جوان ہماری اُمید) کے اختتام پر ایک عظیم الشان امتحان کا اہتمام کیا گیا

اس امتحان کے لیے چودہ امتحانی مراکز قائم کیے گئے، جن میں طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ شریک طلبہ کی کل تعداد بارہ ہزار سے زائد رہی۔ امتحانی سوالات میں فقہ، عقائد، اخلاق، سیرت اور تجوید شامل تھے۔

کچھ امتحانی مراکز میں اہم مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں سکردو کے مرکزی امتحانی مرکز کا دورہ کرنے والے آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کے وکیل، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ حسن جعفری، اور گللت کے معروف عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین سید راحت حسین الحسینی شامل ہیں۔

شیخ حسن جعفری نے اس موقع پر کہا کہ بلتستان کی تاریخ میں اس پیمانے اور اس قدر منظم انداز کا پروگرام پہلے کبھی نہیں ہوا۔

امتحان کی اختتامی تقریب31 اگست کو سکردو میں منعقد ہوگی، جس میں تمام شریک طلبہ کو مدعو کیا جائے گا۔ تقریب میں نتائج کا اعلان کیا جائے گا، اور دس خوش نصیب طلبہ کو کربلا معلیٰ کی زیارت کے لیے ٹکٹ دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے دیگر طلبہ و طالبات میں حرمِ ابوالفضل العباسؑ کی جانب سے قیمتی تحائف بھی تقسیم کیے جائیں گے

منسلکات

مطلوبہ الفاظ : شارٹ کورس

العودة إلى الأعلى