تین ملین سے زائد غیر ملکی زائرین اربعین حسینی میں شرکت کے لیے عراق میں داخل
2025-08-10 07:37
عراقی وزیر داخلہ، عبد الامیر الشمری، نے اعلان کیا ہے کہ اب تک تین ملین سے زائد غیر ملکی زائرین زیارتِ اربعین میں شرکت کے لیے عراق میں داخل ہو چکے ہیں
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الشمری نے بتایا کہ یہ زائرین مختلف سرحدی راستوں سے عراق میں داخل ہوئے ہیں، جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صورتحال پُرامن اور منظم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے اور مشی جاری ہے
وزارتِ داخلہ کے ترجمان، مقداد میری، نے بھی تصدیق کی کہ کربلا یا کسی بھی سیکیورٹی سیکٹر میں کوئی قابلِ ذکر خلاف ورزی ریکارڈ نہیں ہوئی
ادھر، پاکستانی حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث زمینی سرحد بند کر دی، جس کے نتیجے میں لاکھوں زائرین و عشاقِ امام حسینؑ اس سال زیارتِ اربعین سے محروم رہے۔ اب پاکستان سے عراق صرف فضائی سفر کے ذریعے ہی زائرین پہنچ سکتے ہیں
حکومتی فیصلے کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے، تاہم کراچی میں حکومت اور شیعہ قائدین کے درمیان سات نکاتی ایجنڈے پر مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا



