سعودی زائر کے جان لیوا معدے کے السر کا کامیاب آپریشن

2025-04-02 08:00

کربلا میں امام حسین (علیہ السلام) کے مقدس روضے سے منسلک سفیر الامام الحسین (علیہ السلام) ہسپتال کی طبی ٹیم نے ایک 31 سالہ سعودی زائر کی جان بچانے میں کامیابی حاصل کی، جو شدید پیٹ درد میں مبتلا تھا

جدید طبی تکنیکوں کی بدولت ڈاکٹروں نے مریض کی خطرناک حالت کو کنٹرول کرتے ہوئے کامیاب آپریشن انجام دیا

ہسپتال کے انتظامی معاون، انجینئر عباس عبد علی کے مطابق، مریض نے ہسپتال سے رجوع کیا تو وہ شدید پیٹ درد کی شکایت کر رہا تھا۔ فوری طور پر ضروری طبی معائنے اور تشخیصی ٹیسٹ کیے گئے، جن سے معلوم ہوا کہ وہ بارہ انگلیوں کی آنت (ڈوڈینم) کے سوراخ شدہ السر میں مبتلا ہے۔ یہ ایک انتہائی خطرناک طبی حالت ہوتی ہے، جو اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے

مریض کی نازک صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر آپریٹنگ تھیٹر کو تیار کیا گیا، اور ڈاکٹر حیدر زینی (ماہر عمومی و لیپروسکوپک سرجری) کی نگرانی میں ایمرجنسی آپریشن انجام دیا گیا۔ یہ آپریشن لیپروسکوپک (ناظور) تکنیک کے ذریعے کیا گیا، جو جدید اور کم تکلیف دہ جراحی کا طریقہ ہے۔ محض ایک گھنٹے کے کامیاب آپریشن میں بارہ انگلیوں کی آنت میں پیدا ہونے والے سوراخ کو کامیابی سے بند کر دیا گیا

عباس عبد علی نے مزید بتایا کہ اسپتال میں دستیاب جدید طبی سہولیات کی بدولت آپریشن نہایت آسان اور کامیاب ثابت ہوا۔ مریض کی مسلسل نگرانی اور طبی نگہداشت جاری رکھی گئی، یہاں تک کہ اس کی حالت مکمل طور پر مستحکم ہوگئی۔ محض تین دن کے اندر مریض صحت یاب ہو کر اسپتال سے رخصت کر دیا گیا

العودة إلى الأعلى