ملک میں بجلی کے بحران کو حل کرنے کے لیے روزانہ 2000 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ

2025-03-27 09:08

عراق بجلی بحران پر قابو پانے کے لئے چار ممالک سے گیس درآمد کریں گے۔

وزیرِاعظم کے مشیر برائے امورِ بجلی و پانی، جناب عادل کریم نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ عراقی حکومت بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اور اسی سلسلے میں چار ممالک سے گیس کو درآمد کرنےکا فیصلہ کیا ہے اور عراقی حکومت اس پر کام کر رہی ہے۔

کریم نے کہا اس وقت صورتحال بہتر ہے، اور ہم نے اس معاملے میں کئی ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ وزیرِاعظم محمد شیاع السودانی نے پڑوسی ممالک سے ڈیزل (کازوئل) درآمد کرنے اور خور الزبیر میں فلوٹنگ ٹرمینل کی فوری تکمیل کی ہدایت کی ہے۔

عراق کئی ممالک کے ساتھ مل کر گیس کے متبادل ذرائع تلاش کر رہا ہے، جن میں قطر، الجزائر، انڈونیشیا اور برازیل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ دیگر عالمی منڈیوں سے بھی گیس حاصل کی جائے گی

انہوں نے وضاحت کی کہ "فلوٹنگ ٹرمینل کے ذریعے روزانہ 400 مکعب ملین گیس درآمد کی جائے گی، جو کہ 1500 سے 2000 میگاواٹ بجلی کی پیداواری صلاحیت کے برابر ہوگی

عراق کی خودکفالت کے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے مشیر نے کہا کہ حکومت نے زمیں سے پیدا ہونے والی گیس (ایسوسی ایٹڈ گیس) اور گیس فیلڈز کے منصوبوں میں پیش رفت کی ہے، اور توقع ہے کہ 2026 سے 2029 کے درمیان عراق کو مقامی پیداوار سے معقول مقدار میں گیس ملنے لگے گی، جس سے درآمدات پر انحصار کم ہوگا

موجودہ توانائی کی ضروریات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حکومت نے کئی بڑے بجلی گھروں کے منصوبے پر کام کر رہا ہے جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت 35 میگاواٹ تک پہنچے گی، جو آئندہ برسوں میں توانائی کے خسارے کو کم کرنے میں مدد دے گی۔

العودة إلى الأعلى