کشمیر : رمضان المبارک کے روحانی ماحول میں قرآنی خطاطی کی شاندار نمائش کا انعقاد

2025-03-26 10:43

سری نگر: تبیان قرآنی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے فنِ خطاطی کے نادر نمونے پیش

رمضان المبارک کے پُربرکت مہینے میں قرآن کریم کی عظمت کو اجاگر کرنے کے لیے تبیان قرآنی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے سری نگر میں روحِ رمضان اور فنِ خطاطی کے عنوان سے ایک منفرد نمائش کا اہتمام کیا ہے۔ یہ تین روزہ تقریب 23 رمضان المبارک سے شروع ہوئی، جس میں ملک بھر کے نامور خطاطوں کے تخلیق کردہ قرآنی آیات کے نادر نمونے پیش کیے جا رہے ہیں۔

اس نمائش میں شامل ہر فن پارہ نہ صرف خطاطی کی مہارت کا عکاس ہے، بلکہ آیاتِ قرآنی کے گہرے مفاہیم کو رنگوں اور تحریر کے ذریعے بیان کرتا ہے۔

نمائش کے دوران زائرین کو قرآنی خطاطی کے ارتقا کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، جس کا آغاز ساتویں صدی عیسوی میں چمڑے اور پیپائرس جسیے قدیم مواد پر ہوا۔

رمضان المبارک کو قرآن کے نزول کا مہینہ ہونے کے سبب اس نمائش کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ خطاطوں نے اپنے کام کے ذریعے دینِ اسلام سے والہانہ وابستگی کا اظہار کیا ہے۔

نمائش میں شریک افراد کا کہنا ہے کہ یہ فن پارے نہ صظر آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتے ہیں، بلکہ دل کو قرآن کی معنویت سے جوڑنے کا ذریعہ بھی ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ نئی نسل قرآن پاک کی تہذیبی اور فنّی روایات سے جڑے۔ انہوں نے تمام خطاطوں کے لیے دعا بھی کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے ہنر کو مزید جلا بخشے اور انہیں دین کی خدمت کی توفیق دے۔

اس نمائش کا دورانیہ تین دن (23 تا 25 رمضان المبارک تک جاری رہا

منسلکات

العودة إلى الأعلى