اسلامی ورثے کا تحفظ: سامراہ میں سرداب مبارک کی جالی کا افتتاح

2025-03-16 12:35

سامراہ حرم امامین عسکریں کی جنرل سیکریٹری نے امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے سرداب امام زمانہ (علیہ السلام) کی نئی جالی کا افتتاح کر کے زائرین کے لیے کھول دی۔

حرم کے شعبہ تعمیرات کے انجینئرز اور کارکنان نے دن رات محنت کر کے اس پروجیکٹ کو مکمل کیا تاکہ اسلامی ثقافتی و تاریخی ورثوں کا تحفظ کیا جا سکے اور زائرین کرام کو بھی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

حرم کے سیکریٹری جنرل جناب ڈاکٹر نافع جمیل نے کہا کہ "نئی جالی جس کا سائز 2.93 میٹر × 3.2 میٹر ہے اور وزن 780 کلوگرام ہے، کو اسلامی مقامات کی تیاری میں استعمال ہونے والے اعلیٰ ترین فنون اور روایتی ہنر کے معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔" انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "جالی کا ڈیزائن فنونِ اسلامی اور نقوش سے مشابہ ہے، جو مقدس حرموں کی روح کی عکاسی کرتا ہے، اور ساتھ ہی ڈیزائن میں جدت کو برقرار رکھا گیا ہے۔"

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ "پچھلی جالی ساتویں صدی ہجری میں تیار کی گئی تھی اور یہ اہل بیت (علیہم السلام) سے محبت اور وفاداری کی علامت بنی رہی، یہاں تک کہ 2006 میں یہ تباہ ہو گئی۔ لیکن محنتی ٹیموں کی کوششوں سے اس کی مرمت کی گئی اورمحنت کے ساتھ دوبارہ نصب کیا گیا تاکہ یہ مقدسات کے تحفظ کے لیے عزم اور استقلال کی علامت بنے۔"

اس موقع پر ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ امام حسن (علیہ السلام) کی سیرت مبارکہ پر گفتگو ہوئی اور ان کی شان میں اشعار پیش کر کے تقریب کو دوبالا کر دیا

منسلکات

العودة إلى الأعلى