کربلا میں جدید طبی منصوبہ: خاتم الانبیاء (ص) ہسپتال کی تعمیر 73 فیصد مکمل
2024-12-11 08:02
حرم امام حسین ع کے شعبہ اسٹریٹجک منصوبہ جات نے اعلان کیا ہے کہ خاتم الانبیاء (ص) برائے امراض قلب و عروق کے ہسپتال کی تعمیراتی کام 73 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔
پروجیکٹ کے نگران انجینئر میثم شاکر القریشی نے بتایا کہ ہسپتال کی بیرونی ساخت کے کام اپنے آخری مراحل میں ہیں، جبکہ مکینیکل اور الیکٹریکل کام بھی مکمل ہو چکے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ منصوبہ تکمیل کے مراحل میں ہے اور پیش رفت 73 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہسپتال میں مختلف اقسام کی سرجری کے لیے سات آپریشن تھیٹرز کے ساتھ ساتھ ایک ڈبل آپریشن تھیٹر (ہائبرڈ) بھی شامل ہے، جسے ایک خاص کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے۔
القریشی نے اس بات پر زور دیا کہ ہسپتال کا منصوبہ تین اہم عمارتوں پر مشتمل ہوگا، جن میں سب سے اہم ہسپتال کی مرکزی عمارت ہے، جو گیارہ منزلوں پر مشتمل ہوگی۔
ابو علی