کربلا میں جدید طبی منصوبہ: خاتم الانبیاء (ص) ہسپتال کی تعمیر 73 فیصد مکمل نجف: بین الاقوامی قرآنی کورسز میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے 106 طلبہ کے اعزاز میں تقریب پانچویں عراق انٹرنیشنل بک فیئر میں حرم امام حسینؑ کی شاندار شرکت "الدیار الطیبہ ہاؤسنگ سوسائٹی: مرجعیتِ اعلیٰ کا غریبوں کے لیے تحفہ : تصویری جھلکیاں پاکستانی شہر کراچی میں علم کشائی حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے روح پرور مناظر حرم امام حسین علیہ السلام عراق بھر میں 25 اسپتال تعمیر کرے گا مرجعیتِ اعلیٰ کے حکم پر حرم امام حسین علیہ السلام نے شام میں 2000 افراد کو پناہ فراہم کی اسلام آباد: جامعہ الکوثر کی فضا میں حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے روضۂ مبارک کا متبرک علم بلند کر دیا گیا حرم امام حسین علیہ السلام سبطین یونیورسٹی کو سکالرشپ دے گا لبنان: مرجع اعلیٰ آیت اللہ سید سیستانی دام ظلہ الوارف کے دفتر کے سربراہ نے النبطیہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجہ میں تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کیا

حرم امام حسین علیہ السلام سبطین یونیورسٹی کو سکالرشپ دے گا

2024-12-04 10:05

حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والی جامعہ سبطین علیھما السلام برائے طبی علوم نے اپنے ہونہار طالب علموں کے لیے سکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے

یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اپنے بیان میں کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی، جناب شیخ عبدالمہدی کربلائی کی خصوصی شفقت سے ہمارے عزیز طلبہ کے لیے تعلیمی سکالرشپ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ اقدام اعلیٰ تعلیم کی حمایت اور نادر شعبوں میں تخصص کے مواقع فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعلیمی وظائف کلیہ التأھیل کے درج ذیل شعبوں کے لیے پیش کیے گئے ہیں:

علاج النطق (Speech Therapy)

العلاج الوظيفي (Occupational Therapy)

العلاج الطبيعي الفيزيائي (Physiotherapy)

وائس چانسلر نے سکالرشپ پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وظائف ان طلبہ کے لیے ایک نادر موقع ہیں جو ان اہم شعبوں میں تخصص حاصل کرنا چاہتے ہیں، اور تمام رقوم حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف سے ادا کی جائیں گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ان فیلڈز میں سپیشلسٹ ہونے کے بعد کام کے مواقع بہت زیادہ ہیں، جو طلبہ کے روشن مستقبل کے امکانات کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔

آخر میں، وائس چانسلر نے تمام دلچسپی رکھنے والے طلبہ کو اس قیمتی موقع سے فائدہ اٹھانے اور درخواست دینے کی ہدایت کی تاکہ میرٹ کی بنیاد پر سکالرشپ دی جا سکے۔

اس سکالرشپ کا مقصد طلبہ کو تعلیمی میدان میں مدد فراہم کرنا اور ان کی مہارت کو نکھارنا ہے، تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے شعبوں میں اہم خدمات انجام دے سکیں۔

ابو علی

العودة إلى الأعلى