عراق ، فلسطین اور غزہ میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔

2024-12-02 07:17

وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے ہفتے کے روز بتایا کی کہ عراق غزہ میں شہریوں کی تکالیف کے خاتمے کے لیے تمام کوششیں اور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے

وزیر اعظم کی میڈیا آفيس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے عراق میں فلسطینی سفیر احمد الرويضي کا استقبال کیا۔

 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فلسطینی میدان میں جو ایک سال سے زائد عرصے سے مجرمانہ صہیونی جنگ کا سامنا کر رہا ہے، اس کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوئے

 وزیر اعظم نے "فلسطین کے مسئلے پر عراق کے اصولی اور پختہ موقف کی تجدید کی ہے کہ" اس بات پر زور دیا کہ "غزہ میں شہریوں کی تکالیف کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی اداروں اور بڑے ممالک کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ "عراق اس سلسلے میں تمام کوششیں اور تعاون جاری رکھے گا اور غزہ میں اپنے لوگوں کے لیے امدادی سامان اور انسانی ضروریات بھیجتا رہے گا۔

مشهدى

العودة إلى الأعلى