حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام بابل اسلامی یونیورسٹی میں قرآنی نشست کا اہتمام
2024-12-01 10:15
حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ دارالقرآن الکریم کے زیر اہتمام عراق کے مختلف یونیورسٹیوں میں جاری قرآن شناسی پروگرام کے تحت بابل کے اسلامی یونیورسٹی میں ایک قرآنی نشست کا انعقاد کیا
اس نشست کا عنوان تھا: قرآنی تحریک: تخصص اور مہارت کے درمیان۔
دارالقرآن کے معاون سربراہ، ابراہیم الموسوی نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس نشست میں دارالقرآن کے سربراہ، شیخ ڈاکٹر خیرالدین ہادی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس نشست کا مقصد قرآنی علوم میں تخصص کی اہمیت کے حوالے سے مکالمے کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔
اسلامی یونیورسٹی بابل کے وائس چانسلر، ڈاکٹر حیدر القریشی نے کہا کہ اس قرآنی نشست میں شرکاء کی بھرپور توجہ کے ساتھ شرکت کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں قرآنی ثقافت کو جامعاتی ماحول میں فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
ابو على