روضہ امام حسینؑ کے زیر اہتمام فرسٹ ایڈ تربیتی کیمپ کا انعقاد

2024-11-27 08:05

روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے شعبہ ترقی و سماجی تربیت برائے نوجوانان اور وارث اسکاؤٹس کے اشتراک سے فرسٹ ایڈ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا

یہ کیمپ مدینہ زائرین میں منعقد ہوا، جس میں روضہ مبارک کے مختلف شعبوں کے 60 سے زائد خادمین اور رضاکاروں نے حصہ لیا۔

شعبہ ترقی و سماجی تربیت کے سربراہ، جناب علی زکی التمیمی، نے کربلاء انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ کیمپ میں وائرلیس کمیونیکیشن، بلیڈنگ کنٹرول، ایمرجنسی انخلاء، سول ڈیفنس، اور امدادی ٹیموں کی قیادت جیسے موضوعات پر مختلف ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اس تربیتی پروگرام کا مقصد فرسٹ ایڈ کی اہمیت کو اجاگر کرنا، ایمرجنسی کی صورت میں جدید طبی طریقوں سے واقفیت فراہم کرنا، اور رضاکاروں کو ایسی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے جن کے ذریعے زیاراتِ میلیونی کے دوران زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى