کربلا میں صنعتی کارخانوں کے سامان کی قومی پیداوار کے ساتھ مقامی منڈیوں تک رسائی
حرمِ امام حسین علیہ السلام کی صنعتی فیکٹری، قومی مصنوعات کے ساتھ مقامی منڈیوں کو سپورٹ کرنے کے لیے تعمیراتی اور تعمیر نو کا سامان تیار کر رہا ہے
امام حسین علیہ السلام کے حرم کے صنعتی کارخانوں میں صنعتی پیداوار کے شعبے کے سربراہ انجینئر حسین حیدر نے کہا ہے کہ صنعتی کارخانے مقامی منڈیوں کو اپنی مختلف مصنوعات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے جو تعمیرات اور تعمیرات میں استعمال ہونے والی اشیاء ہیں جیسا کہ بلاکس، کاشی، مقرن، اسٹیکرز اور دیگر مواد ہے
انہوں نے اس بات کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بلاکس بنانے والی فیکٹری روزانہ کی بنیاد پہ بیس ہزار بلاکس تیار کرتی ہے مخصوصا یہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر اپنی تمام فیکٹریوں کی پیداوار میں جدید ترین مشینوں کا استعمال کرتا ہے تاکہ اسی طرح کی غیر ملکی مصنوعات کا مقابلہ کیا جا سکے۔
حیدر نے مزید کہا کہ شہر میں بہت سی چھوٹے کارخانے ہیں جو قومی معیشت کو بہتر بنانے کے علاوہ گھریلو صنعتوں کی حوصلہ افزائی اور افرادی قوت کو ملازمت دے کر نجی شعبے کے کردار کو متحرک کرنے میں مدد کرتی ہیں۔
مشهدى