ایام فاطمیہ کی مناسبت سے اربیل میں عظیم الشان مجلس عزاء کا انعقاد
عتبہ حسینیہ مقدسہ کی جانب سے عراق کے شہر اربیل میں سیدہ فاطمہ الزہراء (علیہا السلام) کی المناک شہادت کی یاد میں ایک پروقار مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا
اس روحانی اجتماع میں مختلف مذاہب، مکاتب فکر اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے معزز شخصیات اور مومنین نے بھرپور شرکت کی۔
اربیل میں حرم امام حسین (علیہ السلام) کے خصوصی نمائندے جناب شیخ علی القرعاوی نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا:یہ مجلس ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقد کی گئی، جس میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت معاشرے میں اتحاد، بھائی چارے اور یکجہتی کی خوبصورت مثال ہے، اور ہمیں اس پر فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا:مجلس عزاء میں مختلف حسینی انجمنوں اور معروف نوحہ خوانوں نے شرکت کی، جنہوں نے جناب سیدہ زہراء (علیہا السلام) کی عظمت اور ان کے بے مثال کردار کو اجاگر کرنے والے پراثر نوحے اور مرثیے پیش کیے۔ یہ اشعار نہ صرف ان کی مظلومیت کو بیان کرتے ہیں بلکہ ان کی تعلیمات کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔"
مجلس عزاء کے اختتام پر عزاداروں کے لیے وسیع پیمانے پر لنگر کا اہتمام کیا گیا،
ابو علی