قومی مفاد میں "ام القراء" تیسرے قومی مقابلے کا آغاز کیا جائے گا
حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے، ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوجوانوں میں پڑھنے کے رجحان کو فروغ دینے اور ان کی مہارتوں کو بڑھانے کے لیے قومی ثقافتی مقابلے "ام القراء" کے دوسرے سیشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں
ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ محمد الکنانی نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا کہ "ہمارا شعبہ، حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی کی ہدایت پر، وزارتِ تعلیم کے تعاون سے دوسرا قومی 'ام القراء' مقابلہ شروع کر رہا ہے تاکہ نئی نسل میں مطالعہ کی عادت کو فروغ دیا جا سکے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "اس دوسرے قومی مقابلے میں عمر کے اعتبار سے دو گروپ بنائے گئے ہیں:
پہلا گروپ 10 سے 18 سال تک کے افراد پر مشتمل ہوگا، جبکہ دوسرا گروپ 18 سے 24 سال تک کے افراد پر مشتمل ہوگا۔ ہر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والوں کو خصوصی انعامات دیے جائیں گے۔"
الکنانی نے مزید بتایا کہ "مقابلے کے نصاب میں نئے عنوانات جیسے بیان بازی، فلسفہ اور منطق بھی شامل کیے جا رہے ہیں۔ دس موضوعات میں سے پانچ عنوانات کا انتخاب کیا جائے گا، اور ہر موضوع کے لیے ایک مخصوص فہرست سے دو کتابیں شامل ہوں گی۔"
انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ "وزارتِ تعلیم کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے، اور وزارتِ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ مقابلے کے آغاز کی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ ہم تمام شرکاء سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ تیاری کریں اورخود کو رجسٹر کریں
مشھدی