کربلا میں دل کی مریضوں پر پہلی انٹر نیشنل کانفرنس ہوئی

2024-09-08 09:36:59

حرم امام حسین ع کے زیر اہتمام وارث الانبیاء یونیورسٹی میں عراق ایسوسی ایشن برائے امراض قلب اور تھوراسک ڈیزیز، مڈل فرات برانچ، اور برطانیہ ایسوسی ایشن دل کی آپریشن والے شعبے کے تعاون سے پہلی انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد

اس کانفرنس میں مقامی اور بین الاقوامی ماہرین تعلیم اور امراض قلب اور دل و سینہ کے امراض کی سرجری کے ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی

وارث الانبیاء یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ابراہیم الحیاوی نے کربلا انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کو بتایا کہ کانفرنس کا مقصد دل کے امراض کی تشخیص اور علاج میں جدید ترین ایجادات اور ٹیکنالوجیز کے بارے میں علم اور تجربات کا تبادلہ کرنا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس کے پروگرام میں اس شعبے کے ماہر ڈاکٹروں اور پروفیسرز کے لیکچرز کے علاوہ سائنسی سیشنز اور خصوصی ورکشاپس، اور ایک طبی نمائش بھی شامل تھی جس میں طبی شعبے کے ماہرین اور تحقیق اور ترقی میں دلچسپی رکھنے والوں کی نمایاں موجودگی تھی۔

مزید برآں کہ نمائش میں مصنوعات کا ایک وسیع دائرہ شامل ہے۔" نئی ٹیکنالوجیز بشمول جدید طبی آلات، صحت کے ڈیٹا کے تجزیہ کی ٹیکنالوجی، اور صحت کی دیکھ بھال کے معیار کو بہتر اور خوب بنانے کے لیے جدید اور معیاری حل کے سلسلے میں معاون ہوں گی

المشھدی

منسلکات

العودة إلى الأعلى