حرم امام حسین علیہ السلام کی جانب سے کرکوک میں علومِ قرآن کورس کی نمایاں طالبات کو انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا
حرم امام حسین علیہ السلام کے دارالقرآن الکریم کے سربراہ شیخ ڈاکٹر خیرالدین الہادی کی قیادت میں ایک وفد، جس میں معاونِ علمی اور کرکوک برانچ کے ڈائریکٹر بھی شامل تھے، ضلع تازہ (صوبہ کرکوک) میں واقع دارالقرآن کے برانچ کا دورہ کیا
دارالقرآن الکریم کے معاونِ علمی ڈاکٹر سید مرتضیٰ جمال الدین نے بتایا کہ شعبہ کے سربراہ نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے علومِ قرآن کی اہمیت اور قرآنِ کریم کو زندگی کا عملی حصہ بنانے پر زور دیا۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات کو انعامات بھی پیش کیے گئے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور ان کا قرآنی معیار مزید بہتر بنایا جا سکے
انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران طالبات سے متعدد سوالات کیے گئے جن کے جوابات طالبات نے نہایت عمدہ انداز میں دیے۔ یہ اس بات کی عملی دلیل ہے کہ علاقے میں قرآنی علوم کی ترویج اور فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات مثبت نتائج دے رہے ہیں
اس موقع پر علومِ قرآن کورس کی فارغ التحصیل 10 نمایاں طالبات کو اعزازی اسناد بھی عطا کی گئیں، جب کہ کورس کی استاذہ محترمہ سہام احمد علی کو قرآنِ کریم کی خدمت میں ان کی گرانقدر کاوشوں کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی
مزید برآں، وفد نے آئندہ مزید قرآنی کورسز،حضوری اور آن لائن کے آغاز کا اعلان کیا، تاکہ ضلع تازہ (صوبہ کرکوک) میں قرآنی و علمی بیداری اور ترقی کے اس سفر کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جا سکے