عتبہ عسکریہ کی جانب سے سامراء میں خواتین کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

2025-09-17 09:25

عتبہ عسکریہ مقدسہ کی جنرل سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام سامراء میں خواتین کی تعلیم و تربیت کے لیے ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

جس میں بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی۔ اس ورکشاپ میں سامراء کے مختلف علاقوں سے 750 سے زائد خواتین شریک ہوئیں، جن میں حرم کی خادمات، دینیات مراکز کی معلمات اور بلد و دجیل کی دینی مدارس کی طالبات شامل تھیں

یہ ورکشاپ ولادتِ باسعادت نبی اکرم حضرت محمد مصطفىٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے منعقد ہوئی۔ حرم کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، جناب شیخ زمان الحسناوی نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے اسلام میں عورت کے مقام، اس کی حیثیت اور رسالتی اقدار کے فروغ میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی

مزید برآں، پروگرام میں متنوع سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں بچیوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مصوری کا مقابلہ، کہانیوں کے مطالعے کے لیے خصوصی نشست، اور خواتین کا قرآنی محفل بھی شامل تھا جس نے ماحول کو روحانی اور قرآنی فضا سے معطر کر دیا

ویب سائٹ کے مطابق، یہ اقدام اُن متعدد تربیتی و تعلیمی پروگراموں کا حصہ ہے جنہیں عتبہ عسکریہ مقدسہ کی جنرل سیکرٹریٹ خواتین اور بچیوں میں دینی شعور کو مستحکم کرنے اور ثقافتِ ثقلین کو فروغ دینے کے لیے باقاعدگی سے منعقد کرتی ہے


المرفقات

العودة إلى الأعلى