پیغمبر اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شہادت پر 50 لاکھ سے زائد زائرین کی نجف آمد
نجف اشرف: حرم امام علی (ع) کے جنرل سیکریٹریٹ کے اعلان کے مطابق حضرت محمد مصطفیٰ ص کی شہادت کی مناسبت سے 50 لاکھ سے زائد زائرین نے نجف اشرف میں امام علی (ع) کے روضہ مبارک پر حاضری دی اور ان کو پرسہ پیش کیا
روضہ مبارک کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ، حیدر رحیم، نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 28 صفر کو امام علی (ع) کے روضہ مبارک کی زیارت کے لیے دنیاء بھر سے آنے والے زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ زائرین کی خدمت کے لیے 180 سے زائد مواکب نے حصہ لیا اور مختلف قسم کی خدمات فراہم کیں۔ اس کے علاوہ، زائرین کی نقل و حمل کے لیے 100 گاڑیاں تعینات کی گئیں، اور ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تین میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے۔
رحیم نے مزید بتایا کہ حرم امام علی (ع) کی انتظامیہ نے اس زیارت کے دوران مجموعی طور پر 667 سے زائد ماتمی دستوں اور جلوسوں کی میزبانی کی، اور تقریباً 100,000 مربع میٹر پر محیط 20 مختلف مقامات پر ان جلوسوں کے لیے انتظامات کیے گئے۔ بی بی فاطمہ الزہرا (س) کے صحن نے 35,000 سے زائد زائرین کی میزبانی کی اور تمام ضروری سہولیات اور خدمات فراہم کیں