کربلا میں آٹھواں سالانہ قومی حفظ قرآن مقابلے کا انعقاد
2024-07-28 13:20
حرم امام حسین علیہ السلام کے ذیلی ادارے ،دار القرآن کریم نے الزهراء یونیورسٹی کے تعاون سے بچیوں کا آٹھواں سالانہ قومی حفظ قرآن مقابلے کا افتتاح تقریب 27 جولائی کو کربلا میں منعقد ہوا
دار القرآن الکریم کے میڈیا سیکشن کے مسئول کرار شمری نے انٹرنیشنل میڈیا سنٹر کو ایک بیان میں کہا اس مقابلے میں مجموعی طور پر 250 حاملین قرآن نے شرکت کی ہے
جن میں سے 150 حافظات ہے جبکہ 100 حافظ قرآن ہے
اس مقابلے کو تین رونڈ میں تقسیم کیا ہے پہلا روڈ 10 سپارے حفظ کرنے والے دوسرا 20 سپارے حفظ کرنے والے جبکہ تیسرا کل قرآن حفظ کرنے والے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مقابلوں کا انعقاد جن کا مقصد قرآنی صلاحیتوں کو تلاش کرنا ہے، خاص طور پر وہ قراء جو اپنی خوبصورت آواز اور اچھی کارکردگی سے اپنی طرف جذب کرتے ہیں۔
مزید برآں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ خدا کی کتاب کے بارے میں ہمارے اہتمام کو ظاہر کرتا ہے
واضح رہے یہ قومی مقابلہ حفظ قرآن چار دن تک جاری رہے گا