پاکستان: چہلم امام حسینؑ کے زائرین پر بائی روڈ سفر کی پابندی عائد
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رواں سال زیارتِ اربعین کے لیے ایران اور عراق جانے والے زائرین کے بائی روڈ سفر پر پابندی عائد کر دی ہے
اس فیصلے کا اعلان وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کیا ان کا کہنا تھا کہ زائرین کو اس سال صرف فضائی سفر کے ذریعے عراق اور ایران جانے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ زمینی راستے سے زیارت کا سفر ممنوع قرار دیا گیا ہے
وفاقی وزیر داخلہ عوامی تحفظ اور قومی سلامتی کے پیش نظر مشکل فیصلہ کئے
وزیر داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ وزارتِ خارجہ، حکومت بلوچستان اور سیکیورٹی اداروں کی مشاورت کے بعد کیا گیا، جس کا مقصد زائرین کی جانوں کا تحفظ اور قومی سلامتی کو یقینی بنانا ہے
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتِ حال اور زائرین سے متعلق نئی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے زائرین کے سفر کی پالیسی پر وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ دی، جس کے بعد وزیراعظم نے وزیرِ ہوا بازی کو ہدایت کی کہ زائرین کے لیے خصوصی پروازوں کا فوری انتظام کیا جائے اور پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے
دوسری جانب شیعہ علماء اور زائرین کی بڑی تعداد نے اس حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ہر صورت اربعینِ امام حسینؑ کے سفر کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔