کربلا: 11070 ماتمی دستوں کی رجسٹریشن مکمل، جن میں 127 غیر ملکی دستے بھی شامل
اربعینِ حسینی کے موقع پر عراق اور دنیا بھر سے آنے والے ماتمی دستوں کے لیے منظم شیڈول جاری
اربعین حسینی کی مناسبت سے، حرم امام حسین علیہ السلام اور حرم حضرت عباس علیہ السلام کی ماتمی مواکب کمیٹی کے تعاون سے کربلا پولیس کی شُعبۂ وافدین و زائرین کی جانب سے ماتمی دستوں کی رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے
کربلا پولیس کے شعبۂ اطلاعات و تعلقات عامہ کے مطابق اب تک 11,070 سے زائد ماتمی دستے رجسٹر ہو چکے ہیں، جن میں 127 عرب اور غیر عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی ماتمی دستے بھی شامل ہیں
انتظامیہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ تمام عمل انتہائی منظم اور پُرامن انداز میں انجام پا رہا ہے۔ اس ضمن میں انتظامی اور تنظیمی سطح پر ایسی مؤثر منصوبہ بندی کی گئی ہے، جس کا مقصد عراق اور بیرونِ ملک سے آنے والے زائرین کو بہترین سہولیات اور ماحول فراہم کرنا ہے
مزید برآں، ماتمی دستوں کے دونوں مقدس روضوں سے گزرنے کے اوقات اور مخصوص راستوں کا تعین کر دیا گیا ہے، تاکہ بغیر کسی رکاوٹ یا خلل کے جلوسوں کی آمد و رفت ممکن ہو، زائرین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو، اور ہجوم کو بہتر انداز میں کنٹرول کیا جا سکے



