کربلا: حرم امام حسینؑ میں اتحاد بین المسلمین کا حسین منظر

2025-07-27 09:06

شیخ عبدالمہدی کربلائی کی امامت میں شیعہ سنی مسلمانوں کی مشترکہ نماز جماعت

ہفتے کے روز صحنِ حسینی میں ایک روح پرور اور تاریخ ساز منظر دیکھنے کو ملا، جب عتبہ حسینیہ مقدسہ کے متولی شرعی جنابِ شیخ عبدالمہدی کربلائی کی امامت میں ایک متحدہ نماز جماعت ادا کی گئی

اس بابرکت نماز میں عراق کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے اہلِ سنت علمائے کرام، دینی شخصیات، اور شہر کربلا کے مؤمنین نے بھرپور شرکت کی، اور یوں ایک عملی پیغام دیا کہ دینِ اسلام وحدت، بھائی چارے اور باہمی احترام کا علمبردار ہے

نماز کا ماحول انتہائی روحانی اور پُرکیف تھا، جہاں خشوع و خضوع، دعا اور ذکر الٰہی کی کیفیت چھائی رہی۔ صحنِ حسینی کی راہداریاں نمازیوں کی صفوں سے لبریز تھیں، جو اتحادِ امت کے جذبے کے ساتھ مختلف علاقوں سے یہاں پہنچے تھے

یوں تو درِ حسینؑ پر ہر رنگ، نسل، قوم اور مذہب کا فرد یکساں ہوتا ہے، لیکن اس دن کا منظر ایک بار پھر اس حقیقت کا عملی مظہر بن گیا کہ امام حسینؑ کا در صرف ایک مکتب نہیں بلکہ پوری امت کے لیے مرکزِ وحدت ہے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى