افغانستان حکام نے محرم الحرام میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیے

2024-07-11 08:25

افغان حکام نے ملک بھر میں سیکورٹی کے انتظامات کو سخت کر دیا ہے تاکہ محرم الحرام اور عاشورا کے جلوسوں میں داعش کی جانب سے کی جانے والی ممکنہ دہشت گردانہ حملوں کو روکا جا سکیں

کام نے ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوسوں کی حفاظت کے لیے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جبکہ متعدد شہروں بالخصوص ہرات،کابل،اور مزار شریف میں جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی

طالبان انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں میں ملک بھر میں شیعہ کمیونیٹی کی جانب سے منعقد مجلس عزاء اور جلوسوں کے علا وہ اجتماعات پر پابندی لگا تمام ڈویژنز میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے، 

ان غیر معمولی حفاظتی اقدامات کی وجہ انتہا پسندوں کی پر تشدد کارروائیوں اور خودکش بم دھماکوں بالخصوص داعش خراسان شاخ کی جانب سے عاشورا کی جلوسوں میں ممکنہ دہشت گرادنہ حملوں کے پیش نظر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے علاوہ، محرم کے دوران کسی بھی اجنبی کو جلوس یا امام بارگاہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مختلف اضلاع،شھروں کےداخلی اور خارجی پوائنٹس پر ریکی، سرچنگ اور ناکہ بندی کے عمل کویقینی بنایا جائے گا، ۔

افغان حکام کی جانب سے جاری پیغام کے مطابق یوم عاشور کے ماتمی جلوس کے سبب کابل میں جو سٹرک بند ہوگا اس کے ٹریفک کو متبادل روٹس پر چلایا جائے گا


العودة إلى الأعلى