امام علی علیہ السلام بریگیڈ کا عراق,شام سرحد پر سیکیورٹی مشن، صورتحال کا تفصیلی جائزہ

2025-05-21 08:22

امام علی علیہ السلام بریگیڈ نے حالیہ دنوں میں عراق اور شام کی سرحد پر ایک اہم سیکیورٹی مشن انجام دیا، جس کے دوران نہ صرف سرچ آپریشن کیا گیا بلکہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا گہرائی سے جائزہ بھی لیا گیا

بریگیڈ کے آپریشنز کمانڈر دار ہادی خفاجی کے مطابق، فورس نے 80 کلومیٹر سے زائد رقبے کا معائنہ کیا، جس میں وادیوں، نشیبی علاقوں اور بلند پہاڑی سلسلوں کی مکمل تلاشی شامل تھی۔ انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران فلائنگ مارچ اور چیک پوائنٹس کے قیام کے ذریعے مشکوک حرکات و سکنات پر بھی نظر رکھی گئی

انہوں نے مزید کہا کہ امام علی (ع) بریگیڈ نے نہ صرف عسکری میدان میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں بلکہ خدماتی اداروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مقامی آبادی کو سہولیات فراہم کیں اور شہداء کے خاندانوں کو امداد بھی پہنچائی، جو ان کے انسانی جذبے کی عکاس ہے

یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ حشد الشعبی کے تمام دستے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ وہ ہر لمحہ ملک کو درپیش ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور دن رات سرحدوں کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ وطن عزیز کی سالمیت، امن و امان اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

المرفقات

العودة إلى الأعلى