سید سیستانی دام ظلہ الوارف امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم نعمت ہیں: شیخ آملی

2025-05-13 08:50

مرجعِ اعلیٰ، آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلّه نے فرمایا کہ ان کے نزدیک حوزۂ قم اور حوزۂ نجف اشرف میں کوئی فرق نہیں۔ حوزاتِ علمیہ کی خدمت کے لیے حتی المقدور کوشش کرنی چاہیے

آیت اللہ شیخ عبداللہ جوادی آملی دام ظلہ الوارف نے مرجعِ دینی اعلیٰ سے نجفِ اشرف میں ان کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی

آیت اللہ جوادی آملی دام ظلہ الوارف کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق، انہوں نے بڑے خلوص، محبت اور باہمی احترام کے ماحول میں سید سیستانی دام ظلّه الوارف سے ملاقات کی

ملاقات کے دوران، آیت اللہ جوادی آملی دام ظلہ الوارف نے اپنا علمی سرمایہ، تفسیرِ قرآن "تسنیم" کا مکمل مجموعہ، جو 80 جلدوں پر مشتمل ہے، مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کی خدمت میں پیش کیا

مرجع اعلی دام ظلہ الوارف نےایت اللہ جوادی آملی دام ظلہ الوارف کی آمد کا خیر مقدم کیا اور ان کے مقدس مقامات کی زیارات سے مشرف ہونے پر خوشی کا اظہار فرمایا

مرجعِ اعلیٰ دام ظلہ الوارف نے تفسیر "تسنیم" کو شیعہ مکتبِ فکر کے لیے ایک فخر قرار دیتے ہوئے آیة اللہ جوادی آملی دام ظلہ الوارف سے فرمایا: آپ نے چالیس سال قرآنِ کریم کے ساتھ گزارے اور اس میں عظیم محنت کی۔ آپ کا یہ کام تشیع کے لیے باعثِ فخر ہے۔

مرجع اعلی دام ظلہ الوارف نے مزید فرمایا: "قرآنِ کریم ہی اصل و محور ہے، اور اہل بیت علیہم السلام کی روایات کو قرآن کی روشنی میں پرکھنا چاہیے۔ اگر وہ اس کے مطابق ہوں تو ان پر عمل کیا جائے، ورنہ ان کو حجت قرار نہیں دیا جا سکتا۔

اسی طرح آپ نے اس بات پر زور دیا کہ: ہماری نظر میں قم کے حوزہ علمیہ اور نجف اشرف کے حوزہ علمیہ میں کوئی فرق نہیں

ہم اپنی استطاعت کے مطابق ان کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے

مرجع اعلی دام ظلہ الوارف نے آیة اللہ جوادی آملی دام ظلہ الوارف سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا ہم نے آپ کی ذاتِ گرامی اور آپ کے علمی آثار کے بارے میں بہت کچھ سنا تھا، لیکن جیسے کہا جاتا ہے، 'سننا، دیکھنے جیسا نہیں ہوتا

اپنی جانب سے، آیت اللہ جوادی آملی دام ظلہ الوارف نے مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کی شخصیت کے بارے میں کہا آپ کا وجود حوزاتِ علمیہ اور امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم نعمت ہے

انہوں نے مزید کہا آپ شیعوں اور ملتِ عراق کے لیے ایک شفیق اور مہربان باپ کی مانند ہیں۔ خداوند متعال آپ کے سایہ مبارک کو قائم و دائم رکھے

انہوں نے عراق میں دینی مرجعیت کے مؤثر کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا حوزہ نجف اشرثث، چاہے براہِ راست ہو یا بالواسطہ، ہمیشہ سے عالمِ اسلام کے لیے ایک عظیم برکت کا سرچشمہ رہا ہے، اور داعش جیسے تکفیری رجحانات کے خلاف آپ کا کردار ایک تاریخی اور ناقابلِ فراموش کارنامہ ہے

آخر میں، آیت اللہ جوادی آملی دام ظلہ الوارف نے عراق اور دنیا بھر میں حوزاتِ علمیہ کی خدمت کے لیے سماحة سید سیستانی دام ظلہ الوارف کی عظیم خدمات پر شکریہ اور قدردانی کا اظہار کیا، اور حوزاتِ علمیہ کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا

العودة إلى الأعلى