کربلاء اور بابل کے سکولوں میں ثقافتی مقابلہ، ایک ہزار طلباء کی بھرپور شرکت
2025-05-14 10:12
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکری و ثقافتی امور کے زیر اہتمام، "پہلا امام صادق علیہ السلام ثقافتی مقابلہ" منعقد کیا گیا، جس میں کربلاء مقدسہ اور بابل کے مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار طلباء نے شرکت کی
اس حوالے سے "مجمع سید الماء الثقافی و تربیتی" کے ناظم، سید مہند البراک نے بتایا کہ مقابلے میں مختلف تعلیمی مراحل کے طلباء نے حصہ لیا، جو دونوں شہروں کی 20 سکولوں کی نمائندگی کر رہے تھے
انہوں نے مزید کہا کہ ہر سکول سے قرعہ اندازی کے ذریعے تین کامیاب طلباء کا انتخاب کیا گیا، جنہیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے متبرک تحائف اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ سکول انتظامیہ کو بھی ان کی فعال شرکت کے اعتراف میں خصوصی اعزازات دیے گئے
یہ مقابلہ مجمع کی اُن جاری ثقافتی سرگرمیوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد طلباء میں اسلامی اقدار کو راسخ کرنا، امام صادق علیہ السلام کی سیرت سے روحانی و فکری رہنمائی حاصل کرنا، اور دینی شعور کو فروغ دینا ہے۔
مطلوبہ الفاظ :
کربلاء بابل علمی مقابلہ