نجف: سیرتِ وصیِ مصطفیٰ پر بین الاقوامی مقابلے کے نتائج کا اعلان

2025-05-12 06:11

روضہ مبارک حضرت علی علیہ السلام کے شعبۂ امور دینیہ کے ذیلی ادارے شعبۂ تبلیغ نے اُس آن لائن عقائدی مقابلے کے نتائج کا اعلان کیا ہے، جو امیرالمؤمنین علیہ السلام کی سیرتِ مبارکہ کے موضوع پر منعقد ہوا تھا

عتبہ کے مسئول، جناب ہانی الكنانی نے بتایا کہ انیس رمضان المبارک کو امیرالمؤمنین علیہ السلام کی سیرتِ مبارکہ کے حوالے سے منعقدہ اس خصوصی مقابلے کے کامیاب شرکاء کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے

انھوں نے وضاحت کی کہ اس مقابلے میں دنیا بھر سے 1106 افراد نے شرکت کی، جن میں سے 364 خوش نصیب شرکاء نے مکمل 100 نمبر حاصل کیے

ان کے مطابق مقابلے میں عراق کے علاوہ کئی بیرونی ممالک سے بھی شیعیانِ علی ابن ابی طالبؑ نے بھرپور شرکت کی۔ ان میں سرِفہرست ممالک آسٹریلیا، سعودی عرب، شام، کینیڈا، لبنان، بحرین، پاکستان، ایران، عمان، امریکہ اور نائیجیریا شامل ہیں۔

اس مقابلے میں خواتین کی شرکت 55 فیصد رہی، جبکہ مردوں کی شرکت 45 فیصد رہی

روضہ مبارک حضرت علی علیہ السلام مختلف مناسبتوں پر اس قسم کے علمی و ثقافتی مقابلوں کا انعقاد کرتا ہے تاکہ دنیا بھر کے افراد میں دینی شعور کو فروغ دیا جا سکے اور اہلِ بیت علیہم السلام کی سیرتِ طیبہ کو معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچایا جا سکے

العودة إلى الأعلى