استنبول میں مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کے نمائندے کا پرتپاک استقبال

2024-05-16 10:23

استنبول میں علویوں نے مرجع اعلی دام ظلہ الوارف کے وکیل حجتہ اسلام والمسلمین علامہ سید شہرستانی حفظہ اللہ کا پر تباک استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ہم عراق میں موجود مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کی عظمت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی دام ظلہ کے بابرکت وجود سے عالم اسلام بالخصوص عراق اور اسکے ہمسایہ ممالک میں امن قائم ہے کیونکہ آپ نے ہمیشہ وحدت اور بھائی چارے کو فروغ دیا۔

انہوں نے نے مزید کہا کہ جب ترک علویوں کا ایک وفد مرجع اعلی دام ظلہ سے ملنے گیا تو انہوں نے گرم جوشی سے انکا استقبال کیا اور کہا تم لوگ تو حرم امام علی علیہ السلام کے کبوتر تھے کب واپس آرہے ہیں۔ کیا ابھی واپسی کا وقت نہیں ہوا ہے ؟حرم امام علی علیہ السلام کی رونقوں کو بحال کرنے کا وقت نہیں آیا؟

 اس جملے نے ہم سب کے دلوں پر ایک گہرا اثر چھوڑا اور ہم انکے اخلاق ، تواضع اور سادگی سے حیران رہ گیا۔

انہوں نے فرمایا میری خواہش ہے کہ حکومت وقت زائرین کے مسائل کو بر وقت حل کرے تاکہ دنیا بھر سے زائرین کو آنے میں آسانی ہو۔

العودة إلى الأعلى