حرم امام حسین علیہ السلام نے گندم کی کٹائی شروع کر دی

2024-05-07 08:39

حرم امام حسین علیہ السلام کے شعبہ زراعت نے سید الشہداء علیہ السلام زرعی شہر میں گندم کی کٹائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ زرعی شہر کربلاء کے مغرب میں ضلع عین تمر میں ہے۔ .

شعبہ زراعت کے سربراہ، قحطان شمری نے کہا کہ حرم امام حسین علیہ السلام کے زیر اہتمام زرعی ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری پروجیکٹ میں سے ایک زرعی شہر سید الشہداء علیہ السلام بھی ہےجو عین تمر میں واقع ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کارکنان کی انتھک محنتوں کی بدولت آج 4000 دونم رقبہ پر گندم کی فصل تیار ہے جس کو جلد از جلد کربلاء کی مارکیٹ میں پہنچایا جائے گا۔ اس سے مارکیٹنگ کے عمل میں بھی تیزی آئے گی۔


 انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس پروجیکٹ کا مقصد ملک میں گندم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کربلاء کے صحرا کو سرسبز و شاداب بنانا ہے تاکہ اس سے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ بھی کیا جا سکے ۔مزید برآں روزگار کے مواقعوں میں بھی اضافہ ہو سکے گا


 سید شہداء علیہ السلام زرعی شہر پہلے ایک بنجر صحرا تھا، جسے حرم امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ نے خرید کر ایک سر سبز وشاداب علاقے میں تبدیل کر دیا ۔پانی کی قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے کنویں کھود کر جدید 45 ڈرپ اسپرنکلر آبپاشی کے ذریعے ان کھیتوں کو سیراب کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے کم پانی میں زیادہ علاقہ سیراب ہوتا ہے۔

منسلکات

العودة إلى الأعلى