برطانیہ میں مسلمانوں کی درخواست پر چرج میں ثقافتی تعاون کے لئے جگہ مختص کر دیا گیا

2023-08-14 15:00
برطانیہ میں ونچسٹر سوسائٹی فار اسلامک کلچر نے اپنے آفیشل سٹیٹمنٹ میں بتایا ہے کہ اس نے چرچ کے ساتھ کئی سالوں کی کوششوں کے بعد ایک ہال کو مذہبی اور ثقافتی سبٹر کے طور پر مختص کر دیا ہے اور اس عمارت میں ایک مسجد اور کثیر المذاہب کمیونٹی سنٹر کے طور پر بھی استعمال کیا جائے گا۔ چرچ کے ٹرسٹیز میں سے ایک پادری کیرن کوسیو نے اپنے بیان میں کہا کہ چرچ آف سینٹ بارتھولومیو واضح کرنا چاہتا ہے کہ اگرچہ ہال کو فروخت کرنے کا اصولی معاہدہ نہیں ہوا ہے لیکن یہ ابھی یہ بات چیت کے مرحلے میں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اب تک یہ ہال کمیونٹی فنکشنز کے لیے استعمال ہو رہا ہے سینٹ بارتھولومیو وارڈ سے ونچسٹر سٹی کونسل کے اراکین نے عمارت میں مسلمانوں کی دلچسپی کی حمایت کی اور ایک اہلکار نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ونچسٹر مسلم کلچرل سوسائٹی اس ہال کی بحالی اور خریداری کے لیے کوشاں ہے۔ کمیونٹی میں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے چاہیے ان کا عقیدہ جو بھی ہو۔

العودة إلى الأعلى