یونیسکو نے کربلاء معلی کے الطار غار کو آثار کی لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

2023-06-04 12:06:42
عراقی وزارت تعلیم اور تحقیق نے صوبہ کربلاء معلی میں موجود الطار غار کو یونیسکو کے منظور شدہ عالمی ارضیاتی پارکوں کی فہرست میں شامل کرنے کی اپنی کوششوں کا ذکر کیا ہے۔ وزارت تعلیم اینڈ ریسریچ کے وزیر ڈاکٹر نعیم عبودی نے کربلاء یونیورسٹی میں عالمی ارضیاتی ورثہ کے تحفظ کے شعبے میں صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے منعقدہ ایک خصوصی ورکشاپ کے دوران ایک تقریر میں کہا کہ ہماری وزارت عالمی ارضیاتی کے ساتھ مکمل تعاون پر یقین رکھتی ہے ۔ مزید برآں عالمی ارضیاتی ورثہ کے تحفظ اور یونیسکو کے جیولوجیکل پارک کے قیام کے لیے، کربلا میں واقع (الطار غار) کے علاقے کو دنیا کے ارضیاتی پارکوں میں شامل کرنے کی تیاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت مقامی اور عالمی لیبر مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ، پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون بھی کر رہا ہے اور مقامی کمیونٹی کی شناخت کو مستحکم کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیر نے الطار غاروں کی اہمیت کو بیان کیا اور ان نکات کو بھی اسی ورکشاپ میں یونیسکو سے منسلک عالمی جیولوجیکل پارکس میں شامل کرنے کے لیے پیش کیا گیا۔ عرب ممالک میں یونیسکو کے آفس برائے ارضیات و ماحولیات کے مسئول اور ارتھ تبدیلی کے ماہر ایلس سٹوٹ نے کہا، کہ قاہرہ میں یونیسکو کا دفتر عراق کو تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ کچھ آثار قدیمہ کے مقامات کو ارضیاتی پارکوں میں تبدیل کیا جا سکے۔ اور عالمی سطح پر ان کی درجہ بندی کے لیے جو معیارات ہیں انکے مطابق اس کو دیکھا جا سکے انہوں نے مزید کہا، تنظیم عالمی ارضیاتی ورثہ کی اہمیت کو واضح کرنے اور مقامی کمیونٹیز کے ساتھ شراکت داری کے ساتھ اس کے انتظام کو بہتر کرنے کی خواہشمند ہے۔ اسی سلسلے میں ہماری ٹیم کا اس غار کا دورہ کرنا یونیسکو کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے ابتدائی اقدام ہے اور ہم اس کی رپوٹ اعلی حکام تک پہنچا دیں گے ۔

العودة إلى الأعلى