کربلا یونیورسٹی نے امام علی علیہ السلام پر پہلی علمی کانفرنس کو منعقد کیا

2023-04-11 12:30

کربلاء یونیورسٹی نے مقامی حکومت کے تعاون سے کربلاء میں امام علی بن ابی طالب علیہ السلام کی شہادت  کے موقع پر حضرت امام علی علیہ السلام کی شخصیت کے متعلق پہلی علمی کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں کالج آف ہیومن سائنسز اور نظامت تعلیم کے محققین نے شرکت کی۔ 

کانفرنس کے سربراہ اور یونیورسٹی کے صدر، ڈاکٹر باسم خلیل سعیدی  نے کہا  کہ اس پہلی کانفرنس کا  انعقاد، کربلاء گورنریٹ کے ساتھ ،کانفرنسز کے انعقاد کے لیے ایک حقیقی شراکت داری کا آغاز ہے۔
یہ کانفرنسز آئمہ معصومین علیہم السلام کی مناسبات پر منعقد کی جاتی ہیں۔ یہ کانفرنس اس شعار کے ساتھ منعقد کی گئی کی امام علی علیہ السلام حکم اور حکمت کے مخزن ہیں۔ 

 انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا مقصد مذہبی تقریبات پر توجہ دینا  اور ان مناسبات کو علمی تحقیق کے ذریعے اجاگر کرنا ہے۔ 
اس کے علاوہ دنیا کو امام علی علیہ السلام کی شخصیت کی اہمیت سے روشناس کروانا اور
 امت اسلامیہ  کو درپیش بحرانوں اور مشکلات سے نکالنے میں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے کردار کو آشکار کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنس میں کئی محور شامل تھے، جن میں دینی عقائدی لغوی ادبی اور بلاغی محور کے ساتھ ساتھ تاریخی ثقافتی جغرافیائی تربیتی نفسیانی اور معاشرتی محور بھی شامل تھے۔ 

 کانفرنس کے اختتام پر متعدد محققین کو علمی تحقیق کی تیاری اور اسے پیش کرنے کے دوران کی گئی کوششوں پر تعریفی اسناد اور شیلڈز سے نوازا گیا۔

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى