حرم امام علی علیہ السلام کے وفد نے غدیر کا پرچم اور فتوی دفاع انسائیکلوپیڈیا حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی کے حوالے کر دیا

2025-06-05 12:05

عیدِ غدیر کے پُر مسرت موقعہ کی مناسبت سے عتبہ علویہ کے ایک وفد نے غدیری پرچم مرجعیت دینی اعلی کے نمائندے، جنابِ شیخ عبد المہدی کربلائی دام عزہ کو پیش کیا

یوم غدیر حضرت امیرالمؤمنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کے حکم سے رسولِ اکرم (صلى الله عليه وآله وسلم) کا جانشین مقرر کیا گیا تھا۔

اس مناسبت سے وفد نے فتویٰ دفاعِ مقدسات کا جامع دستاویزی موسوعہ (انسائیکلوپیڈیا) بھی پیش کیا۔ یہ موسوعہ ان بہادرانہ و جرأت مدانہ واقعات پر مبنی ہے جو بدنام زمانہ تکفیری حملے کے دوران مرجعیت اعلی کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے میدان جنگ میں لڑے

ملاقات کے دوران شیخ کربلائی حفظہ اللہ نے اس بات پر زور دیا کہ عیدِ غدیر کی مناسبت کو اس کے اسلامی شعور میں موجود مقام کے مطابق شایانِ شان طریقے سے منایا جانا چاہیے۔ انہوں نے مؤمنین میں علوی طرزِ فکر اور اس کے اثرات کو اجاگر کرنے کے لیے فکری و ثقافتی تقریبات کے ذریعے دینی و ولائی شعور کو فروغ دینے کی دعوت دی۔

مرجعیت کے نمائندے نے عتبہ علویہ مقدسہ کی اُن کاوشوں کو سراہا جو عراق کی جدید تاریخ کے اہم واقعات کے دستاویزی ریکارڈ کو محفوظ کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اس موسوعہ کی اشاعت کو تاریخ کے تحفظ اور اُن شہداء کے خون سے وفا کا مظہر قرار دیا جنہوں نے وطن اور مقدسات کے دفاع کی پکار پر جانوں کا نذرانہ پیش کیا

یہ ملاقات مقدس عتبات کے درمیان باہمی تعاون اور تکامل کو فروغ دینے کے تناظر میں ہوئی، جس کا مقصد معاشرے میں دینی اور قومی اقدار کو راسخ کرنا ہے۔

منسلکات

مطلوبہ الفاظ : عید غدیر پرچم غدیر

العودة إلى الأعلى