عراقی حجاج کی قربانی کا خرچ حکومت ادا کرے گی

2025-06-03 11:29

عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کی ہدایت پر اس سال تمام عراقی حجاج کرام کی جانب سے قربانی (ہدی) کی رقم حکومت کی جانب سے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ اللہ کے مہمانوں پر مالی بوجھ کم کیا جا سکے

عراقی حج مشن کے سربراہ، جناب شیخ سامی المسعودی نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ قربانی کی یہ رقم حج و عمرہ کمیشن، وزیر اعظم کی ہدایت پر، اپنی ذاتی مالی وسائل سے فراہم کر رہا ہے۔ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے عراقی حجاج کو سہولت فراہم کرنے اور مناسک حج کے دوران اخوت و ہمدردی کی اسلامی اقدار کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ رقم مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی رہائش گاہوں ,ہوٹلز میں ہمارے نمائندے خود جا کر تقسیم کر رہے ہیں، تاکہ دیارِ غیر میں حج کے لیے آئے ہوئے عراقی حجاج کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یہ عمل عوامی خدمت کے جذبے کے تحت انجام دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، ان کی شکایات کا بروقت ازالہ، اور تمام تر انتظامات کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ان کوششوں کے نتیجے میں، گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس سال حج کے انتظامات میں نمایاں بہتری دیکھنے کو ملے گی

مطلوبہ الفاظ : حج مشن قربانی کا خرچ

العودة إلى الأعلى