بین الاقوامی قرآنی نمائش تہران میں حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کے گنبد پر لہراتےعلم مبارک کی زیارت
2023-04-10 14:51
تہران میں منعقدہ بین الاقوامی قرآنی نمائش میں موجود روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلیکس کے سٹال میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے گنبد پر لہراتےعلم مبارک کی زیارت کا موقع
اس نمائش میں آنے والے مہمانوں کا مرکز نگاہ یہ علم مبارک بنا ہوا ہے اور اس کی زیارت اور اس سے متبرک ہونے کے لیے مہمانوں کی بڑی تعداد اس کے گرد موجود رہتی ہے۔ علم کو کھولنے اور اس کے اوپر سے شیشے کے صندوق کو ہٹانے کے بعد سے مہمان اس سے براہ راست متبرک ہو رہے ہیں اور اس کے لیے روضہ مبارک کی وہاں موجود ٹیم کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔
عماد بعو
ابو علی