عتبات عالیات کی تعاون سےسولہواں سالانہ امام حسن مجتبیٰ(ع) ثقافتی فیسٹیول اختتام پذیر

2023-04-06 15:34

کریم اہل بیت حضرت امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سےعراق کے شہر حلہ میں (الإمام الحسن المجتبى عليه السلام معزّ المؤمنين وإمام المسلمين) کے نعرے کے تحت منعقد ہونے والا سولہواں سالانہ امام حسن مجتبیٰ(ع) ثقافتی فیسٹیول چار دن تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو چکا ہے۔

 حرم امام حسین(ع) اور حرم حضرت عباس(ع ) کے تعاون سےعراق کے شہر حلہ میں علامہ ابن ادریس الحلی آڈیوٹوریم میں یوم ولادت حضرت امام حسن ؑ کی مناسبت ثقافتی فیسٹول کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ملک بھر سےمعروف علمی، سماجی اور ثقافتی شخصیات کے علاوہ اس ثقافتی فیسٹیول میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد بھی شرکت کرتی ہے۔

 اس فیسٹول کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ انجینئر حسن علی الحلی نے کہا، کہ صوبہ بابل کے علامہ ابن ادریس الحلی آڈیوٹوریم میں (الإمام الحسن المجتبى عليه السلام معزّ المؤمنين وإمام المسلمين) کے نعرے کے ساتھ  منعقد ہونے والے فیسٹیول چار دن تک جاری رہا

انہوں نے مزید کہا، اس چار روزہ فیسٹیول کے ضمن میں متعدد فکری، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جن میں مدرسة البضعة الطاهرة میں ایک جشن اور سيد علي شناوة وتوت الحلی کی یاد میں ایک فکری سیشن شامل تھا،

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیسٹیول میں عتبہ کاظمیہ اور العین فاؤنڈیشن کے تعاون سے فتویٰ دفاع وطن اور سیکورٹی فورسز کے شہداء کے اہل خانہ کے لئے ایک اعزازی تقریب بھی منعقد کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ عراق کے مختلف صوبوں کے مرد اور خواتین فنکاروں کی شرکت کے ساتھ پینٹنگز کی نمائش، الکفیل اسکاؤٹس کے گروپ کی طرف سے ایک تھیٹر شو اور شہدائے وطن کے اہل خانہ اور ایتام کے لئے بھی اعزازی تقریب کا انعقاد اس فیسٹیول کی اہم سرگرمیوں میں شامل تھا ۔

 اس فیسٹیول کے ضمن میں منعقد کی جانے والی دیگر اہم فکری، ادبی اور ثقافتی سرگرمیوںریسرچ سیشنز، ادبی و تحریری مقابلہ، قرآنی اور شعری شامیں اور ادبی و کتابی نمائش اہم ہیں۔ فیسٹیول کےاختتام پر تقسیم انعامات اور ایک اعزازی تقریب بھی منعقد کی گئی۔

عماد بعو

ابو علی

منسلکات

العودة إلى الأعلى