مرجع دینی اعلی دام ظلہ الوارف کی نجف کے ڈاکٹروں سے ملاقات

2023-04-05 16:34

مرجع دینی اعلی آیت اللہ سيد علي الحسينيّ السيستانيّ دام ظلہ الوارف نے گزشتہ رات نجف کی ڈاکٹروں پر مشتمل ایک وفد کا استقبال کیا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں نجف اشرف کے سینئر ڈاکٹروں کے ایک وفد نےگزشتہ رات مرجع دینی اعلی آیت اللہ سيد علي الحسينيّ السيستانيّ دام ظلہ الوارف سے انکے مرکزی دفتر میں ملاقات کی ۔

مرجع دینی اعلی نے حاضرین کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور مریضوں کے علاج اور ان کی دیکھ بھال میں ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ آپ نے مریضوں پر زیادہ توجہ دینے اورمریضوں کے ساتھ  پیار و محبت سے پیش آنے کی ضرورت پر زور دیا اور اپنے عظیم انسانی مشن کو انجام دینے میں ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی

منسلکات

العودة إلى الأعلى